اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی فرانسیسی نے کہا ہے کہ فرانس موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ فرانس سیلابی صورتِ حال کے بعد پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے پرعزم ہے۔ فرانسیسی ادارے این جی او ایکٹڈ کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 5 لاکھ یورو (1کروڑ 65لاکھ پاکستانی روپے)کی امداد دی گئی ہے۔فرانسیسی وزارت برائے یورپ اور خارجہ امور کے مطابق اس موقع پر پاکستان میں فرانس کے سفیر نے ریذیڈنس ایکٹ کا خیر مقدم کیا جس نے 2022 کے تاریخی سیلاب کے دوران متاثرین کے درمیان اپنی موجودگی سے خود کو ممتاز کیا تھا۔ اس ادارے کی مہارت اور تجربہ موجودہ ہنگامی حالات میں تعمیر نو کے عمل میں معاون ثابت ہو گا۔
فرانسیسی سفیر