میرے سسر نے 30 سال پہلے پاکستان میں قدرتی گیس کی پیداوار پر کام کیا تھا: امریکی وزیر توانائی 

Sep 25, 2025 | 12:27 PM

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی وزیر توانائی نے ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے بھارت کو تیل فروخت کرنے کے اعلان سے متعلق کیے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی تک امریکی کمپنیوں سے بات نہیں کی اور نہ ہی اس مسئلے میں گہرائی سے گیا ہوں، لیکن آپ کے سوال کی بنیاد پر مجھے ایسا کرنے میں دلچسپی ہے۔

امریکی وزیر توانائی کا کہناتھا کہ میں نے کام کیا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ میرے سسر نے 30 سال پہلے پاکستان میں قدرتی گیس کی پیداوار پر کام کیا تھااور جیسا کہ آپ جانتے ہیں، پاکستان کے پاس قدرتی گیس کے بہترین ذخائر موجود ہیں۔ان پر سرمایہ کاری رک گئی تھی، اس وجہ سے پیداوار میں کمی آئی، لیکن وہ وسائل اب بھی موجود ہیں۔مجھے صدر ٹرمپ کی باتیں بہت پسند ہیں۔اور بلاشبہ، ہم امریکی کمپنیوں اور اپنی حکومتوں کے ساتھ شراکت داری کرنا چاہیں گے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ پاکستان کو بہتر انداز میں کیسے توانائی فراہم کی جا سکتی ہے۔سوال کا شکریہ۔ اب میں اس پر غور کرنے جا رہا ہوں۔ اس کی قدر کرتا ہوں۔

مزیدخبریں