سخت کریک ڈاؤن کی تیاری, اگلے پچھلے سارے گوشوارے کھول دیئے جائیں گے: فیصل واوڈا نے ’’اطلاع ‘‘ دیدی

Sep 25, 2025 | 04:14 PM

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ  بڑے کریک ڈاؤن کی تیاری کر لی گئی ہے، لگژری لائف سٹائل اور گوشواروں کے فرق والے ٹیکس دینے کی تیاری کرلیں۔30 فیصد میں بھی جان نہیں چھوٹے گی۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سینیٹر  فیصل واوڈا نے لکھا کہ انکم ٹیکس گوشواروں کی آخری تاریخ تک اگرپچھلے سال کے مقابلے میں ٹیکس کی شرح میں کم از کم 15 فیصد اضافہ ہوا تو اس صورت میں پچھلے  برسوں کے گوشواروں کو نظرانداز کیا جا سکتا ہے۔

فیصل واوڈا نے مزید لکھا دوسری صورت میں اگلے پچھلے سارے گوشوارے کھول دیئے جائیں گے، سخت کریک ڈاؤن کی تیاری ہے، 30 فیصد میں بھی جان نہیں چھوٹے گی۔ سوشل میڈیا میں لگژری لائف سٹائل اور گوشواروں کے فرق کی لسٹیں تیار کر لی گئی ہیں، ٹیکس دینے کی تیاری کریں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے بتایا کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کمپنیوں کی نشاندہی کرنے والوں کیلئے بڑے انعام کا فیصلہ ہو چکا، وسل بلورز کی تفصیلات صیغہ راز میں رکھنے کا بھی فیصلہ ہوچکا ہے، ان سب کیلئے ایف بی آر اپنے قوانین کے تحت کارروائی کا مجاز ہوگا، دوستو پھر نہ کہنا میں نے اطلاع نہیں دی۔

مزیدخبریں