دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے 17ویں میچ میں پاکستان نے زبردست بولنگ پرفارمنس کی بدولت بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز بنائے۔ محمد حارث 31، محمد نواز 25 اور شاہین شاہ آفریدی 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 20 اوورز میں 124 رنز بنا سکی اور 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ شامیم حسین نے 30 اور سیف حسن نے 18 رنز بنائے جبکہ اختتامی اوورز میں ریشاد حسین کی 16 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سائم ایوب نے بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔