کسی کو پنجاب کے لوگوں کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دوں گی، اگرصوبے پر کوئی انگلی اٹھے گی تو توڑ دوں گی،وزیراعلیٰ مریم نواز

Sep 25, 2025 | 07:06 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے  پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے مگر افسوس کے ساتھ انہوں نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، زرداری میرے بزرگ ،بلاول چھوٹا بھائی ہے،پیپلزپارٹی کےترجمانوں کو سمجھائیں، سندھ میں آفت آئےتو پنجاب ساتھ کھڑا ہوگا  ، کسی کو پنجاب کے لوگوں کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دوں گی، اگرصوبے پر کوئی انگلی اٹھے گی تو توڑ دوں گی ۔

ڈی جی خان میں الیکٹرک بسوں کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  تنقید نہیں کرنا چاہتی مگربی آئی ایس پی میں صرف 10 ہزار ملتے ہیں  ہم نے 10 لاکھ دینے ہیں،  کہا جاتا ہے دنیا کے سامنے ہاتھ کیوں نہیں پھیلایا؟ دنیا سے امداد کی بات کوئی باعزت شخص کیسے کر سکتا ہے؟  نواز شریف کی بیٹی ہوں ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی ،  ابھی تک وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ایک پیسہ نہیں لیا،  پنجاب حکومت کو مفت مشورے دیئے جا رہے ہیں، سندھ میں کیا حال ہے بات نہیں کرنا چاہتی ،  سینٹرل ،  ساؤتھ ،  نارتھ پنجاب ، کسی میں  کوئی فرق نہیں کرتے ۔

ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی کا شئیر ہر کسی کو برابر ملتا ہے، حلفا کہتی ہوں ابھی تک شہبازشریف سے کوئی پیسہ نہیں لیا، مجھے کسی امداد کی ضرورت نہیں، پنجاب کی عوام کا پیسہ عوام پر خرچ نہیں کرنا تو اس پیسے کا کیا کرنا، جہاں کارڈ کے ذریعے پیسے دینے ہیں وہاں دے رہے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ  میں آج ڈی جی خان آکر بہت خوش ہوئی ہوں، اویس لغاری نے مجھے چادر دی اور کہا بوڑھی عورت نے دی ہے،ڈی جی خان میں ، میں نے دیکھا لوگ الیکٹرک بس سے خوش ہیں، ڈی جی خان کو 100بسیں مل رہی ہیں،، 200بسیں آئی تھی جس میں سے 101بسیں ڈی جی خان کیلئے آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام صرف ایک سیاسی نعرہ ہے،ابھی یہ بسیں میانوالی میں لانچ ہوئی ہیں، آج ڈی جی خان میں لانچ ہوئیں، مجھے بتایا گیا تھا جنوبی پنجاب کے بچوں کی گروتھ کم ہے، میں نے جنوبی پنجاب میں دودھ پروگرام شروع کیا،سیلاب متاثرہ علاقوں میں وزرا نے بھرپور ساتھ دیا،سیلاب متاثرین کو ہر سطح کا ریلیف دیکھنے میں مصروف رہے، صرف یہ کہناچاہتی ہوں نعرے لگانے والا صرف نعرہ ہے، جنوبی پنجاب کے نعرے لگانے والوں نےاپنے دور میں کیوں نہیں بنایا۔

مزیدخبریں