لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر کے سب سے بڑی سرکاری میوہسپتال کی ایمرجنسی سے 2 روز کی بچی کو نامعلوم خاتون اغواء کرکے فرار ہوگئی۔
مرید کے کا رہائشی قاسم دوپہر 12 بجے 2 روز کی بچی کو میو ہسپتال لیکر آیا ، بچی لیڈی ایچی سن ہسپتال میں پیدا ہوئی ، ڈاکٹرز نے معمول کے چیک اپ کے لیے بھیجا ۔ اغواء کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے نقاب پوش خاتون بچے کو اٹھاتے ہوئے ایمرجنسی سےباہر نکل رہی ہے ۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر میو ہسپتال نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، انکوائری کمیٹی کے سربراہ پروفیسر عمران حسن ہوں گے۔