لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈیرہ غازی خان کا نیا ٹرانسپورٹ کلچر…… الیکٹرو بس سروس کا آغازکردیاگیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان کی تاریخ کی پہلی الیکٹرو بس کا افتتاح کردیا ہے۔ڈی جی خان کے لوگ نئی اور جدید ترین الیکٹرو بس کا تحفہ پاکر خوش ہوئے۔بلوچی پگڑی، رنگا رنگ ویسٹ اور مزین ٹوپی پہنے گورنمنٹ پرائمری سکول کے ننھے منے عبداللہ اورمریم جہانگیر نے وزیراعلیٰ کا خیر مقدم کیااور پھول پیش کیے۔’’مسافروں خاص طور پر سپیشل افراد کا بہت خیال رکھنا‘‘۔ وزیراعلی مریم نواز نے بس کنڈیکٹر کو نصیحت انعام بھی دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جیل روڈ بس سٹاپ سے تقریب گاہ کا سفر الیکٹرو بس میں کیا۔ڈیرہ غازی خان کے عوام اور طلباء کا بے مثال جوش وخروش تھا۔ڈی جی خان کی پہلی الیکٹرو بس پر راستے میں گل پاشی کی گئی۔ستھرا پنجاب کے ورکرز نے وزیر اعلیٰ کیلئے خیر مقدمی بینرز اٹھا رکھے تھے۔’’سجن آ ون آکھی ٹھرن‘‘وزیر اعلیٰ مریم نواز۔۔ تم بے مثال ہو‘‘وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا۔
وزیر اعلیٰ کو تقریب گاہ پہنچنے پر بارڈر ملٹری فورس اور بلوچ لیویزکی خاتون اہلکاروں نے سلامی دی۔وزیر اعلیٰ کو ڈی جی خان الیکٹرو بس پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔ائیر کنڈیشنڈ الیکٹرو بس میں وائی فائی،چارچنگ پورٹ بھی موجودہیں۔خواتین مسافروں کیلئے الگ کمپارٹمنٹ، نگرانی کیلئے کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ میں پہلے فیز میں 24 - الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی۔ڈیرہ غازی خان جنرل بس سٹینڈ تا کوٹ چھٹہ، چوٹی زیریں بس چلائی جارہی ہے۔جنرل بس سٹینڈ تا جنرل بس سٹینڈ براستہ ڈی جی خان شہر بھی الیکٹرو بس چلے گی۔ڈی جی خان جنرل بس سٹینڈ تا سخی سرور بھی الیکٹرو بس روٹ ہوگا۔ڈی جی خان جنرل بس سٹینڈ تا شاہ دین صدر بھی الیکٹرو بس روٹ ہوگا۔