راجکمار راؤ نے اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتادی

Aug 26, 2024 | 09:29 PM

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکار راجکمار راؤ نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنا نام راجکمار یادیو سے راؤ اس لیے تبدیل کیا تھا تاکہ انڈسٹری میں اس نام کے دیگر اسٹار سے علیحدہ شناخت ملے۔

حال ہی میں اپنی فلم استری 2 کی شاندار کامیابی کے بعد سے راجکمار راؤ خبروں میں ہیں۔ اس کامیابی پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے خاندانی نام میں تبدیلی کے حوالے سے بھی وضاحت کردی۔

سوشل میڈیا پر بات چیت کرتے ہوئے راجکمار راؤ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا نام تبدیل کیا تاکہ انڈسٹری میں موجود دیگر راجکمار کے ساتھ کنفیوژن نہ ہو۔انکا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں آنے کے بعد نام میں تبدیلی کوئی ضابطہ نہیں۔ میں نے کبھی اپنا خاندانی نام استعمال نہیں کیا تھا۔ میرے پاسپورٹ میں بھی صرف راجکمار ہی لکھا ہوا تھا۔ نام میں تبدیلی اس لیے ہے تاکہ لوگوں کو یہ کنفیوژن نہ ہو کہ آپ کس راجکمار کی بات کر رہے ہیں۔ راجکمار ہیرانی، سنتوشی، گپتا یا میری۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ راؤ وہ خطاب ہے جو یادیو کو دیا جاتا ہے، اس لیے میں نے اسے استعمال کرنا شروع کیا۔

خیال رہے کہ راجکمار راؤ کی حالیہ فلم استری 2 باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی اور اس نے اب تک مجموعی طور پر 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

مزیدخبریں