ملتان (خصو صی رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پولیس تھانہ شاہ شمس کے علاقے سے چوری کی واردات کرنے کے مقدمہ میں گرفتار اشتہاری ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ملزم نے 2014 میں ملتان کی پیر کالونی کے گھر میں چوری کی واردات کی تھی۔واردات میں 4 تولے طلائی زیورات و نقدی لوٹی گئی تھی۔ملزم سے مزید تفتیش اور برآمدگی باقی ہونے کی بنیاد پر عدالت نے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔