چوری واقعات، اشتہاری گرفتار، ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنیکا حکم
ملتان (خصو صی رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پولیس تھانہ شاہ شمس کے علاقے سے چوری کی واردات کرنے کے مقدمہ میں گرفتار اشتہاری ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ملزم نے 2014 میں ملتان کی پیر کالونی کے گھر میں چوری کی واردات کی تھی۔واردات میں 4 تولے طلائی زیورات و نقدی لوٹی گئی تھی۔ملزم سے مزید تفتیش اور برآمدگی باقی ہونے کی بنیاد پر عدالت نے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔