جسٹس علی باقر نجفی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

Dec 26, 2024 | 09:27 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس علی باقر نجفی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری تقریب لاہور ہائیکورٹ ججز لاؤنج میں منعقد ہوئی، جسٹس عابد عزیز شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس علی باقر نجفی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم بیرون ملک دورے پر ہیں ان کی واپسی تک جسٹس علی باقر نجفی قائم مقام چیف جسٹس رہیں گے۔

یاد رہے کہ صدر مملکت نے لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا تھا، صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت کی گئی ہے۔
 

مزیدخبریں