یشمیرا جان کے نکاح کی تقریب پر کتنا خرچہ ہوا؟اداکارہ فریدہ شبیر کا حیران کن انکشاف

Dec 26, 2024 | 10:52 AM

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فریدہ شبیر نے بیٹی یشمیرا کے نکاح کی تقریب پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق فریدہ شبیر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی نجی زندگی اور کیریئر کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔اُنہوں نے بتایا کہ حال ہی میں میری بیٹی یشمیرا کا نکاح ہوا ہے تو ہم بطور والدین بیٹی کے نکاح کے لیے ایک تقریب کا انتظام کرنا چاہتے تھے لیکن اس کے سسرال والوں نے منع کردیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ یشمیرا کے سسرال والوں نے کہا کہ نکاح کی تقریب کے تمام تر انتظامات ان کی طرف سے ہوں گے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ ہم لوگ اس بات سے متفق نہیں تھے مگر یشمیرا کے سسرال والوں نے ہمیں یہ کہہ کر منا لیا کہ جو بھی پیسے آپ لوگوں نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے جمع کیے ہیں انہیں کسی اور اچھے مقصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں مثلاََ  اس سے آپ کسی غریب کی بیٹی کی شادی کروا سکتے ہیں۔

فریدہ شبیر نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے اپنے پیسوں سے صرف یشمیرا کا جوڑا خریدا تھا۔

مزیدخبریں