لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر پیسے بٹورنے والی خاتون سمگلر ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتارہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر پیسے بٹورنے والی خاتون سمگلر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،وکیل نے کہاکہ ملزمہ نے پرتگال بھجوانے کا جھانسہ دے کر 20لاکھ روپے وصول کئے،ملزمہ وصول کی گئی رقم واپس نہیں کررہی،ملزمہ کی گوجرانوالہ کی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہو چکی ہے۔
عدالت نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر پیسے بٹورنے والی خاتون سمگلر کی ضمانت خارج کردی،جسٹس طارق ندیم نے کہاکہ انسانی سمگلر کسی رعایت کے مستحق نہیں،درخواست ضمانت خارج ہونےپر ایف آئی اے نے ملزمہ کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔