اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور لیڈر شپ نے 9 مئی واقعات کی مذمت کی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سانحہ 9 مئی میں کون ملوث ہے اور کیسے پہنچا جائے، جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، پھرفیئر ٹرائل ہو، جوڈیشل کمیشن سے ہونے والافیئر ٹرائل سب کو قابل قبول ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے پٹیشن فائل کرچکی ہے، پی ٹی آئی کا اصولی مو¿قف رہا ہے کہ سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہ ہو۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ سویلین کے حق میں فیصلہ دے گی، ملٹری کورٹ میں سویلین کا ٹرائل ہم غیر آئینی سمجھتے ہیں، ملٹری ٹرائل صرف اور صرف ان لوگوں کا ہونا چاہئے جو یونیفارم میں یا ریٹائرڈ ہوں۔