اچھی خبر:سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملکی معیشت کیلئے ایک اور اچھی خبر، پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے۔
روز نامہ امت کے مطابق سندھ کے علاقے سجاول میں شاہ بندر بلاک سے قدرتی گیس اور ہلکے تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ کی انتظامیہ نے قدرتی ذخائرکی دریافت سے متعلق معلومات پاکستان سٹاک ایکس چینج کو ارسال کردی ہیں۔
خط کے مطابق شاہ بندر بلاک میں جھم ایسٹ ایکس ون سے یومیہ 10 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ذخائر مل رہے ہیں، جھم ایسٹ ایکس ون کنویں سے یومیہ 150بیرل سے زائد ہلکے تیل کے ذخائر بھی حاصل کئے جارہے ہیں۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کنویں سے حاصل ہونے والے قدرتی ذخائر کا پریشر 2800 پاو¿نڈ فی مربع انچ ہے، شاہ بندر فیلڈ سے گیس سجاول پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے سوئی سدرن سسٹم میں شامل ہورہی ہے۔
خط کے مطابق شاہ بندر فیلڈ میں پی پی ایل کا حصہ 63فیصد اور ماری پیڑولیم کا حصہ 32 فیصد ہے، شاہ بندر میں سندھ انرجی ہولڈنگ کا 2.5 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کا بھی 2.5فیصد شیئر ہے۔