پتوکی میں گونگی بہری 14 سالہ لڑکی سے 2 نوجوانوں کی مبینہ زیادتی، پکڑے کیسے گئے؟
قصور (ویب ڈیسک) پتوکی کے نواحی گاؤں کھریپڑ شریف میں 2 اوباش لڑکے گونگی بہری 14 سالہ لڑکی سے باری باری مبینہ زیادتی کر کے ویڈیو بناتے رہے۔
نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق 14 سالہ ماہ نور کے ساتھ 2 اوباش لڑکوں نے مبینہ زیادتی کی جس کا مقدمہ ماہ نور کے چچا کی درخواست پر درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق 14 سالہ ماہ نور گھر کے قریب نلکے سے پانی لینے گئی تو ملزمان عدیل اور حسنین اسے زبردستی کھینچ کر قریبی خالی مکان میں لے گئے ملزمان باری باری ماہ نور سے زیادتی کرتے رہے اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق لڑکی کی آوازیں سن کر کچھ لوگ اس خالی مکان میں داخل ہوئے تو ملزمان بچی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر موقع سےفرار ہو گئے جبکہ 14 سالہ گونگی بہری ماہ نور نے اشاروں سے ملزمان کے متعلق بتایا اور گھر میں داخل ہونے والے افراد نے بھی اوباش لڑکوں کو پہچان لیا۔
ماہ نور کے چچا کی طرف سے دی گئی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ پولیس تھانہ صدر پتوکی نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ڈی پی او قصور اس واقعہ کا نوٹس لیں اور ظالم درندوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کر کے انہیں نشان عبرت بنائیں۔