ہم جانتے ہیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کا ذمہ دار اور سپورٹر کون ہے؟سپیکر قومی اسمبلی

ہم جانتے ہیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کا ذمہ دار اور سپورٹر ...
 ہم جانتے ہیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کا ذمہ دار اور سپورٹر کون ہے؟سپیکر قومی اسمبلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کا ذمہ دار اور سپورٹر کون ہے۔

لاہور میں سیمینار سے خطاب میں سپیکر قوی اسمبلی  نے کہا کہ جو کچھ بھارت نہیں کر سکا، وہ ان لوگوں نے کردیا، ایسے لوگ پاکستانی نہیں معاشرے کو ان کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ 9 مئی میں جو کچھ ہوا فوجی تنصیبات کے سوا کہیں یہ واقعات نہیں ہوئے، جو سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں ان پر حملہ کرکے دشمن کا مقصد پورا کیا گیا۔ پوچھتا ہوں کیا پہلی بار کسی کو ملٹری کورٹ سے سزائیں ہوئی ہیں؟ بتایا جائے کہ کیا ان لوگوں نے غزہ اور کشمیر میں مظالم پر کبھی بات کی؟

"جنگ " کے مطابق ایاز صادق  کا کہنا تھا کہ تلخیاں اپنی جگہ بات چیت ہونی چاہیے، شہباز شریف نے مذاکرات کی اجازت دی، میرا کام ان کو بٹھانا اور مذاکرات کرانا ہے، بات کیا کرنی ہے یہ حکومت اور اپوزیشن کا کام ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے بات کرنے پر کوئی روک ٹوک نہیں، اپنے مسائل پر ضرور بات کریں لیکن عوام کے مسائل پر بھی تو بات کیجیے۔اپوزیشن مسائل اور ایشوز پر بات کرے تو اسمبلی فعال ہوسکتی ہے، مذاکراتی ٹیم سے درخواست ہے کہ چارٹر آف اکانومی پر بھی بات کریں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ خواجہ آصف اور سعد رفیق کو قید میں وہ سہولتیں نہیں ملتی تھیں جو بطور رکن اسمبلی ملنی چاہیے تھیں، دونوں کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری نہیں ہوتے تھے۔ ہمارے ارکان نے سسٹم کے چلنے کےلیے یہ ناانصافیاں برداشت کیں جبکہ ہم نے اپوزیشن ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔