بھارتی بینک ابھیشیک بچن کو ماہانہ 18 لاکھ روپے کیوں دیتا ہے؟
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ابھیشیک بچن بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر سٹارہیں،وہ اداکار ہونے کے علاوہ مختلف کھیلوں کی ٹیموں کے پروڈیوسر بھی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جو ہوبینک جو ابھیشیک کو سٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI)ہر ماہ 18 لاکھ روپے ادا کرتا ہےوہ ہندوستان کے سرکردہ پبلک سیکٹر بینکوں میں سے ایک ہے۔ 280 کروڑ روپے کی تخمینی مالیت کے ساتھ، ابھیشیک بچن نے اپنے پرتعیش جوہو بنگلے، امو اور واٹس کی گراؤنڈ فلور ایس بی آئی کو لیز پر دی ہے ۔یہ منافع بخش لیز معاہدہ 15 سال پر محیط ہے، جس سے بچن خاندان کو کرایے کی اہم آمدنی ہوتی ہے۔بھارتی میڈیا کہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھیشیک کواس معاہدے کے تحت بینک سے ہر ماہ 18.9 لاکھ روپےمنافع ملتا ہے۔
لیز میں وقتاً فوقتاً کرایہ میں اضافے کی دفعات شامل ہیں، جس میں ماہانہ کرایہ پانچ سال کے بعد 23.6 لاکھ روپے اور دس سال کے بعد 29.5 لاکھ روپے تک بڑھنے کی توقع ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ایس بی آئی نے بچن خاندان کی آئیکونک رہائش گاہ، جلسہ کے قریب واقع پراپرٹی میں 3,150 مربع فٹ پر قبضہ کیا ہے۔