گھر سے شیمپو کی بوتل چوری ہونے کا مقدمہ درج، پنجاب سے ایسی خبر آگئی کہ سمجھ نہ آئے کہ ہنسیں یا روئیں

Jan 26, 2025 | 09:04 AM


گجرات (آئی این پی) پنجاب کے شہر گجرات میں گھر سے شیمپو کی بوتل چوری ہونے پر پڑوسی نے مقدمہ درج کروا دیا۔

تفصیل کے مطابق تھانہ رحمانیہ میں 500 روپے کی شیمپو کی بوتل چوری ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ توقیر نے 15 پر کال کی تھی اس لیے مجبورا مقدمہ درج کرنا پڑا۔

پولیس نے کہا کہ شہری توقیر نے 15 پر کال کی اور بتایا کہ ہمسائے کے گھر سے بوتل چوری ہوگئی، توقیر کے مطابق اسد کے گھر سے عورت نے شیمپو کی بوتل چوری کی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کے اس اقدام سے ایسا محسو س ہوتا ہے کہ بڑے جرائم ختم ہوگئے ہیں اور قانون کی مکمل عمل داردی ہے  یا پھر   کسی کو پھنسانے کے لیے بے بنیاد الزام عائد کردیا گیا۔

مزیدخبریں