لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کے پاؤں کا پلاسٹرایک یادودن میں اترجائے گا۔
ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ صائم ایوب سے روزانہ کی بنیادپررابطے میں ہوں، صائم ایوب کےپاؤں کا پلاسٹرایک یا دودن میں اتر جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ صائم ایوب کا ری ہیب جاری ہے، چیمپئنزٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا کیریئرخطرے میں نہیں ڈالناچاہتا، صائم ایوب ہمارا اثاثہ ہیں،امید ہے جلد ٹھک ہوجائیں گے۔ یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کا لازمی اعلان کرنا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔