گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا کہنا ہے سیلاب اور بارشوں سے 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ واٹر سپلائی اور واٹر چینل تباہ ہو چکے ہیں، ٹیلی مواصلات کا نظام تباہ ہوا۔سیلابی ریلوں اور بارشوں کے باعث 22 کلو میٹر روڈ تباہ ہو گئے، گلگت بلتستان کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاجی گلبرخان نے مزید کہا گلگت بلتستان میں امدادی سرگرمیوں کے لیے وزیراعظم کو خط لکھا ہے۔ سیلاب سے 20 ارب روپے کا نقصان ہوا، ہمیں فوری طور پر 7 ارب روپے درکار ہیں۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔