لاہور(نمائندہ خصوصی)عمران ٹائیگر فورس نوجوانوں کی اخلاقی اور سیاسی تربیت کر کے پاک وطن کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے قابل بنا دیگی۔بلدیاتی الیکشن میں عمران ٹائیگر فورس کا اہم کردار ہوگا۔عمران خان بہادر لیڈر ہیں حکومت ملی تو پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار عمران ٹائیگر فورس کے مرکزی صدر سید راشد ریاض شاہ نے ٹھوکر کے علاقے میں ممبر سازی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تھوڑے سے عرصہ میں ہزاروں نوجوان عمران ٹائیگر فورس کے ممبر بن چکے ہیں اور یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔راشد ریاض کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کو کرپشن سے نجات دلانے اور انصاف عام کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ اللہ نے چاہا تو وہ اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری میاں طارق نے اپنے خطاب میں کہا کہ تما م یوسی صدور بھر پور ممبر سازی کریں ۔یہ وہ پارٹی نہیں جس میں کارکن ہمیشہ کارکن ہی رہ جاتا ہے۔ ہم جس طرح سے اپنے کارکنوں کی اخلاقی اور سیاسی تربیت کررہے ہیں۔ہمارا ہر کارکن بڑا لیڈر بنے گا۔اجلاس سے سردار فہد حسین ڈوگر اورسید شجاع شاہ نے بھی خطاب کیا۔