سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 7دہشتگرد گرفتار، لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے برآمد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ٹی ڈی پنجاب کی لاہور سمیت مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 7دہشتگرد اسلحہ اور بارودی مواد سمیت گرفتارکر لئے گئے،دہشتگردوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے برآمدہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب کاکہنا ہے کہ راولپنڈی،جہلم ، سیالکوٹ ،گجرات ،میانوالی ،سرگودھااور فیصل آباد میں کارروائیاں کی گئیں،گرفتار دہشتگردوں سے دھماکا خیزمواداور نقدی برآمدہوئے ۔حکام کاکہنا ہے کہ دہشتگردی خدشات کے پیش نظر200انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے۔