دوسرا ون ڈے،  زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے ہدف دیدیا 

Nov 26, 2024 | 12:30 PM

بلاوایو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) زمبابوے نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دے دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا لیکن پاکستانی باولرز نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32.3 اوورز میں 145 رنز پر پوری ٹیم کو پولین پہنچا دیا ۔

زمبابوے کی جانب سے ڈیون میئرز 33 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ شون ولیمز نے 31 ، کریگ اروائن نے 18  اور سکندر رضا نے 17 رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 8 اوورز میں 33 رنز دیتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ سلمان آغا  نے تین ،صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمبابوے کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، ہمارے لیے ہر دن اور ہر سیریز نئی ہوتی ہے۔

بلاوائیو میں کھیلے جارہے اس میچ میں  پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑی ابرار احمد اور طیب طاہر پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلےمیچ میں زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے کامیابی حاصل کرکےتین میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کی۔

مزیدخبریں