اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ ہم پُرامن ہیں پھر آپ ہم پر شیلنگ کیوں کرتے ہیں؟
جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو نہیں پتہ خان صرف حق اور سچ کی آواز کیلئے لڑ رہے ہیں۔ وہ حق کیلئے کھڑا ہے، آپ شیلنگ کیوں کرتے ہیں؟انکا کہنا تھا کہ وعدہ کریں، جب تک خان ہمارے درمیان نہ آجائیں ڈی چوک نہیں چھوڑیں گے۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ آخری عورت ہوں گی جو خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی۔