اسلام آباد میں سکول کے گرد کشیدہ صورتحال ،مظاہرین کاگھیراؤ ، 600پولیس اہلکار محصور ہو کر رہ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے مظاہرین نے سی ڈی اے ہسپتال کے قریب جی6 ٹو سکول کو گھیر لیا، جہاں سندھ پولیس کے 600اہلکار محصور ہیں۔ ذرائع کے مطابق سکول کے گرد کشیدہ صورتحال کے باعث مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم جاری ہے۔
پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی جا رہی ہے، تاہم صورتحال قابو میں آنے کے بجائے مزید کشیدہ ہو رہی ہے۔ مظاہرین کے گھیراؤ کے باعث سکول کے اندر موجود اہلکاروں کا نکلنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود اہلکاروں کو ریسکیو کرنے میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکی جبکہ صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔
حکام کے مطابق جلد ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ محصور اہلکاروں کو بحفاظت نکالا جا سکے۔