اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کو لینے گاڑی پہنچ گئی تاہم پی ٹی آئی کارکنوں نے انہیں کہیں بھی جانے سے روک دیا۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو احتجاج سے کہیں بھی جانے سے روک دیا، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپورکو کسی ضروری کام سے کہیں جانا ہے تاہم مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کہیں جانے سے روک دیا ،کارکنان ڈی چوک کے نعرے لگارہے اور علی امین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اس بار آپ کو بھاگنے نہیں دینگے۔