تیز رفتار گاڑی کے نیچے آ کر شہید ہونے والے اہلکاروں سے متعلق رینجرز کا بیان سامنے آگیا

Nov 26, 2024 | 07:09 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گاڑیوں سے رینجرز اہلکاروں کے کچلے جانے کے واقعے پر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے بیانات سامنے آئے ہیں۔ جس میں رینجرز اہلکاروں نے بتایا ہے کہ دھرنے کے مقام سے ایک تیز رفتار گاڑی آئی، جس نے رینجرز اہلکاروں کو کچلا، رینجرز اہلکاروں کے مطابق گاڑی کی لائٹس بند تھیں جس نے رینجرز کے جوانوں کو سیدھا نشانہ بنایا۔

جیو نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈا کرکے اس واقعے کے حقائق کو چھپانے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور رینجرز اہلکاروں کے بیان آنے کے بعد جھوٹ پھیلانے والے عناصر بے نقاب ہو گئے ہیں، واقعے میں ملوث شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جا ئے گی۔

مزیدخبریں