پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)حیات آباد میں ٹشو پیپرز اور ڈائپرز بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق 20 فائر وہیکلز اور 100 سے زیادہ اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے، متاثرہ فیکٹری کے ارد گرد اور مزید فیکٹریاں بھی بنی ہوئی ہیں، جہاں آگ پھیلنے کا خدشہ ہے۔
حکام کے مطابق آگ دوپہر ایک بجے لگی ہے، جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ڈائریکٹر آپریشنز ریسکیو 1122 میر عالم خان کا کہنا ہے کہ آگ پر 30 فیصد قابو پالیا گیا ہے، آگ کی شدت زیادہ ہے، قابو پانے میں وقت لگے گا۔
ڈائریکٹر آپریشنز کا مزید کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کی 20 فائر ٹینڈرز اور 100 سے زیادہ اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں، مختلف اضلاع سے مزید فائرٹینڈرز پہنچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نقصانات کا اندازہ اس وقت لگانا مشکل ہے۔