اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ڈیل کی پیشکش کئے جانے سے متعلق بیان پر اہم سوال پوچھ لیا۔
محسن نقوی کا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہناتھا کہ کیا آپ صرف ایک شخص کا نام بتا سکتے ہیں جو آپ کے پاس آفر لے کر آیا، کہ ہم آپ کو ملک چھوڑنے کی اجازت دینے کیلئے تیار ہیں،صرف ایک نام،وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ لوگ پہلے ہی آپ کے جھوٹ سے بیزار ہیں۔