ملتان(وقائع نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان کے جج ذوالفقار علی نے کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کو بارودی مواد اور غیر قانو(بقیہ نمبر10صفحہ7پر )
نی اسلحہ کے مقدمہ میں تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر چار سال قید بامشقت اور ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سی ٹی ڈی ملتان کے مطابق ملزم عدیل ارشد عرف کلیم اللہ کو 24 مئی کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق ضلع راولپنڈی سے بتایا جاتا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 15 درج کیا گیا جس میں بارودی مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے تاہم عدالت نے پراسیکیوشن کے پیش کردہ شواہد اور دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا سنائی ہے۔