کراچی میں نئے سال پر 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ 

Dec 27, 2024 | 11:30 AM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں نئے سال کے موقع پر 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ 

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں 31 دسمبر سے یکم جنوری تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سال کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی ہوگی۔

خیال رہے کہ ہر سال نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے بعد ہونے والے واقعات میں متعدد افراد زخمی اور جاں بحق ہوتے ہیں۔ 

مزیدخبریں