پی ٹی آئی کے کچھ لوگ مذاکرات کے لیے ہماری طرح بہت زیادہ سنجیدہ ہیں: رانا ثنا اللہ

پی ٹی آئی کے کچھ لوگ مذاکرات کے لیے ہماری طرح بہت زیادہ سنجیدہ ہیں: رانا ثنا ...
پی ٹی آئی کے کچھ لوگ مذاکرات کے لیے ہماری طرح بہت زیادہ سنجیدہ ہیں: رانا ثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ مذاکرات کیلئے اُتنے ہی سنجیدہ ہیں جتنے ہم ہیں مگر وہ یہ بات کھل کر نہیں کرسکتے۔

"جیو نیوز" کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راناثناءاللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ مذاکرات کیلئے کھل کر بات اس لیے نہیں کرسکتے، کیونکہ اُنہیں اپنے سوشل میڈیا سے اتنی گالیاں پڑتی ہیں کہ وہ خود مشکل میں آجاتے ہیں۔ آج اگر بات یہاں تک پہنچ گئی ہے تو اس میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم اور الزامات کا عمل دخل ہے، مذاکرات کا عمل 31 جنوری تک مکمل ہونے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ کیسے ممکن ہے کہ مذاکراتی کمیٹی نواز شریف کی مرضی اور اجازت کے بغیر بیٹھے، سیاسی ڈائیلاگ ہی واحد راستہ ہے جس سے آگے بڑھا جا سکتا ہے، امید کرنی چاہیے کہ مذاکرات سے ہی راستہ نکلے گا، پی ٹی آئی جب اپنے تحریری مطالبات دے گی تب ہی ہم وزیراعظم سے بات کرکے جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2021 میں جب کالعدم تحریک طالبان سے متعلق پالیسی کے حوالے سے بریفنگز ہوتی تھیں تو بانی پی ٹی آئی بطور وزیر اعظم شرکت تک گوارا نہیں کرتے تھے،حالانکہ وزیراعظم کو ہی ایسی پالیسیز پر حتمی فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

مزید :

قومی -