(ن )لیگ اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں: حسن مرتضیٰ

(ن )لیگ اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں: حسن مرتضیٰ
(ن )لیگ اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں: حسن مرتضیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی سید حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سیاست( ن) لیگ ہمارے خلاف کرتی تھی ، آج وہی سیاست (ن) لیگ اور تحریک انصاف ایک دوسرے کیخلاف کررہی ہیں۔مذاکرات کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اس وقت ہی پتا چلے گا جب کسی نتیجے پر پہنچے گا، بانی پی ٹی آئی کا پتا ہی نہیں چلتا کہ وہ کیا چاہتے ہیں، اب تو ان پر پریشر ہے تو وہ مذاکرات کا کہہ رہے ہیں، انکا اپنا پتا نہیں چلتا وہ کہاں کھڑے ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کل ہمارے کارکنان نے اپنی قیادت کو گڑھی خدا بخش میں خراج عقیدت پیش کیا، چیئرمین بلاول بھٹو نے واضح کردیا ہے کہ ملک میں کوئی آدمی نشانہ نہیں ہے نشانہ صرف ہمارا ایٹمی پروگرام ہے، جن قوتوں نے ایٹمی پروگرام کو رول بیک کا کہا تھا آج پھر وہی قوتیں کوششیں کررہی ہیں۔
سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ہم نے کسی ایسے فتنے کو پنپنے نہیں دینا جو اس ملک کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کے خلاف ہو، جن لوگوں نے ایٹمی پروگرام پر حملے کیے سب کے خلاف غداری کے مقدمات ہونے چاہئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ان چیزوں کا تحفظ کرے گی، ہم جدوجہد کریں گے، اس ملک کو ہمیشہ ترجیحات پر رکھیں گے، ملک ہے تو ہم ہیں۔