وزیراعظم نے گھریلو صارفین اور صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں  میں کمی  کا اعلان کردیا

وزیراعظم نے گھریلو صارفین اور صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں  میں کمی  کا اعلان ...
وزیراعظم نے گھریلو صارفین اور صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں  میں کمی  کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا،وزیراعظم نے  گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 7روپے 41پیسے فی یونٹ جبکہ صنعتوں کیلئے  7روپے 59پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ گھریلو صارفین کو 34روپے 37پیسے فی یونٹ میں بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ صنعتوں کو بجلی 40روپے 60پیسے فی یونٹ ملے گی۔

بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکیج کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب کے شرکاء اور قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی اور کہا آج عید کے موقع کی مناسبت سے پاکستان کی معاشی ترقی و استحکام کیلئے ایک ادنیٰ سے خوش خبری سنانے کیلئے آیا ہوں۔تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اویس لغاری، محمد اورنگزیب، رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا تنویر حسین، حنیف عباسی، شزا فاطمہ، مصطفیٰ کمال سمیت حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔

رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق، بزنس کمیونٹی اور پارلیمنٹ کے ممبران بھی تقریب میں شریک ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  شہبازشریف نے کہاکہ حکومت سنبھالی تو ملک پر ڈیفالٹ کی تلوار لٹک رہی تھی،حکومت سنبھالی تو ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا،ملک میں عدم استحکام عروج پر تھا،آئی ایم ایف بات سننے کو تیار نہیں تھا، کاروباری حضرات ، پوری قوم خوفزدہ تھی کہ حالات کس کروٹ بیٹھیں گے،ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرناپڑا، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے دن رات کوششیں کی گئیں،ایندھن، بنیادی ضروریات کی امپورٹس، ایل سیز کھولنے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، بجلی کے کارخانے چلانے کیلئے پیسے نہیں ہوتے تھے،ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے دن رات کوششیں ہورہی تھیں، ان میں پہاڑ نما رکاوٹیں کھڑی کی گئیں،مخصوص ٹولے نے اپنی سیاست پر ریاست کے مفادات کو قربان کیا،یہ ٹولہ تمام حدیں پار کر گیا،یہ وہی ٹولہ ہے جس سے آئی ایم ایف سے کئے معاہدے کو خود توڑا۔

وزیراعظم کاکہناتھا کہ معاشی استحکام کی راہ میں پہاڑ جیسی رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں،بجلی کے بل آنے پر لوگوں کے گھروں  میں غصہ اورافسردگی کا عالم تھا، ہمیں عام آدمی کی قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہئے، عوام نے پچھلے مرحلے میں بہت قربانیاں دی ہیں،ان کاکہناتھا کہ  پاکستان دیوالیہ سے بچ گیا، دن رات کی محنت اس مالک حقیقی نے منظور کرلی،معیشت میں بنیادی استحکام آ چکا ہے،آرمی چیف اور ان کے رفقا کا معاشی استحکام کیلئے بھرپور تعاون رہا، قوم کیلئے عید کا تحفہ پیش کررہا ہوں،ملک کی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری ہوا چاہتا ہے، معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھا رہے ہیں،اللہ کا فضل ہوا اور ملک دیوالیہ سے بچ گیا، ایک سال میں ہم نے سخت فیصلے کئے،ہم منزل کی جانب تیزی سے قدم بڑھا رہے ہیں،مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آ چکی ہے، ایک سال میں پیٹرول کی قیمت میں 38روپے تک کی کمی آئی،پورے خطے میں پیٹرول کی قیمت پاکستان میں سب سے کم ہے،نجکاری اور رائٹ سائزنگ کڑے فیصلوں کی کڑی ہے جو ہمیں کرنے ہیں،آئی ایم ایف کے پروگرام کے ہوتے ہوئے آپ کو کوئی سبسڈی نہیں دی جا سکتی، شرح سود 22فیصد سے کم ہو کر 12فیصد ہو چکا ہے،بہت جلد صنعتکاروں سے میٹنگز کا سلسلہ شروع کرنے جا رہا ہوں،ان کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے انکار کردیا تھا،آئی ایم ایف کے ساتھ طے کیا گیا پروگرام امانت ہے،آئی پی پیز کے ساتھ بہت مذاکرات ہوئے،آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت ہوئی انہوں نے کئی سو فیصد کمایا ہے،آئی پی پیزسے بات  چیت میں کہا کہ آپ نے کئی گنا کمایا اب قوم کو فائدہ دیں،ان کاکہناتھا کہ معیشت کی بہتری کیلئے سرجری کرنا پڑے گی،ملکی معیشت اندھیروں کے بجائے اجالوں کی طرف آ رہی ہے،وزیراعظم نے کہاکہ جب تک بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں آئے گی صنعت، تجارت اور زراعت میں ترقی نہیں ہو سکتی،بجلی کی قیمتوں میں خاطر خوا کمی ہونے تک ہماری ایکسپورٹ ترقی نہیں کر سکتی،اینٹی بائیوٹک سے کام نہیں چلے گا، ماضی میں بھی دی گئی، آج سرجری کرنی ہوگی،پاکستان میں معاشی استحکام آ چکا ہے، اب اڑان بھرنی ہے،معاشی ترقی میں بجلی کی قیمتیں رکاوٹ ہیں،آئی ایم ایف کو بتایا کہ پیٹرول کی قیمت کم کرنے کے بجائے بجلی کی مد میں عوام کو ریلیف دینا چاہ رہے ہیں،بجلی کا گردشی قرضہ 2393ارب روپے ہے،2393ارب کے گردشی قرضوں کا مستقبل بندوبست کرلیا گیا ہے،گردشی قرضہ اب گردش نہیں کرے گا ہمیشہ ختم ہو جائے گا۔