طالب علم کو  اپنے شوہر کے قتل کی سپاری دینے والی استانی  گرفتار

طالب علم کو  اپنے شوہر کے قتل کی سپاری دینے والی استانی  گرفتار
طالب علم کو  اپنے شوہر کے قتل کی سپاری دینے والی استانی  گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  اوہائیو کی ایک معلمہ پر الزام ہے کہ اس نے ایک طالب علم کو دو  ہزار ڈالر کی پیشکش کرتے ہوئے اپنے شوہر کے قتل کا معاہدہ کیا۔ کولمبس پولیس کے سارجنٹ جیمز فقیوہ نے کہا کہ "یہ استانی ایک نوجوان کو قتل پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہی تھی"۔

فوکس نیوز کے مطابق 44 سالہ سٹیفنی ڈیمیٹریس کو بدھ کے روز گرفتار کر لیا گیا، جس پر اکیڈمی فار اربن سکالرز ہائی سکول کے ایک طالب علم کو قتل کی پیشکش کرنے کا الزام ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیمیٹریس نے 26 مارچ کو ایک طالب علم سے رابطہ کیا اور اسے اپنے شوہر کے قتل کے بدلے  دو  ہزار ڈالر دینے کی پیشکش کی۔ طالب علم کو ابتدائی طور پر 250 ڈالر نقد دیے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق منصوبہ اس وقت ناکام ہوا جب طالب علم کی ماں نے اپنے بیٹے کے فون پر ڈیمیٹریس کے ساتھ ٹیکسٹ پیغامات دیکھے اور فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق ڈیمیٹریس نے طالب علم کو یہ بھی بتایا تھا کہ اس کے بچے گھر پر نہیں ہوں گے تاکہ وہ اس کے شوہر کو قتل کر سکے۔

ڈیمیٹریس اور اس کے شوہر کے درمیان طلاق کے مقدمات چل رہے ہیں۔ عدالت میں اس کے وکیل نے تمام الزامات کو جھوٹ قرار دیا جبکہ پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ ڈیمیٹریس کو ذہنی مسائل کا سامنا ہے اور وہ پہلے بھی قتل کی دھمکیاں دے چکی ہے۔ ڈیمیٹریس کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے، لیکن اسے اپنے شوہر اور طالب علم سے کسی بھی قسم کے رابطے سے منع کیا گیا ہے۔ اس کی اگلی پیشی 11 اپریل کو ہوگی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -