کمرے میں ٹیوشن دیتی ہوئی استانی نے 15 سالہ طالب علم کے ساتھ انتہائی  شرمناک کام کردیا 

کمرے میں ٹیوشن دیتی ہوئی استانی نے 15 سالہ طالب علم کے ساتھ انتہائی  شرمناک ...
کمرے میں ٹیوشن دیتی ہوئی استانی نے 15 سالہ طالب علم کے ساتھ انتہائی  شرمناک کام کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی ریاست الی نوائے (Illinois) میں ایک 30 سالہ خاتون استاد کرسٹینا فارمیلا پر الزام ہے کہ انہوں نے دسمبر 2023 میں ایک 15 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔ واقعہ سکول کے ایک کمرے میں پیش آیا جہاں وہ طالب علم کو ٹیوشن دے رہی تھیں۔ اس واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب طالب علم کی والدہ نے بیٹے کے فون میں قابل اعتراض پیغامات دیکھے۔

فوکس نیوز کے مطابق پولیس کی باڈی کیم ویڈیو میں دیکھا گیا کہ فارمیلا کی گرفتاری کے وقت وہ پریشان، نڈھال اور روتی ہوئی نظر آئیں۔ انہوں نے پولیس پر الزام لگایا کہ انہیں غلط طور پر  پھنسایا جا رہا ہے۔ تاہم تفتیشی دستاویزات میں دونوں کے درمیان جذباتی اور فحش پیغامات، ویڈیو کالز اور جنسی تعلق کا اعتراف موجود ہے۔

ٹیچر  نے صفائی میں کہا کہ لڑکے نے ان کے فون سے خود کو پیغامات بھیجے تاکہ انہیں بلیک میل کر سکے مگر عدالت نے ان کے خلاف "جنسی زیادتی" اور "کم عمر سے ناجائز تعلق" جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ فی الحال وہ ضمانت پر رہا ہیں اور ان پر عدالتی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -