ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
آپ کافی دنوں سے جس پریشانی میں تھے۔ انشاءاللہ اس سے نکلنے میں اب کامیاب ہو جائیں گے اور جو سلسلہ بن نہیں رہا تھا وہ اب بنا شروع ہو جائے گا۔

 برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
اپنوں کی طرف سے مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔ آپ جس بھی طرح سے ممکن ہو اس طرح کے لوگوں سے دور ہو جائیں اور اپنے لئے مشکل کھڑی نہ کریں صدقہ بھی دیں۔

 برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کوابھی اندازہ نہیں ہے کہ آپ کس طرف جا رہے ہیں۔ اس طرح تو بڑا نقصان ہو جائے گا۔ ابھی وقت ہے اپنی اصلاح کرلیں ورنہ بعد میں بڑا ہی پچھتاوا ہو گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کافی عرصے سے سفر کے خواہشمند تھے۔ ان کی مراد اب بھر آئے گی۔ اپنے مقاصدمیں کامیاب ہوں گے آج ایک رُکا ہوا کام بھی ممکن ہو سکے گا۔

 برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
پریشان نہ ہوں۔ اللہ ہے نا۔ آپ بس اپنے معاملات ٹھیک رکھیں، باقی اللہ پر چھوڑ دیں وہ سب ٹھیک کر دے گا۔ آج ایک اچھا دن لگتا ہے اچھی خبر ملے گی۔

 برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
سو راستے دوبارہ کھل جائیں گے بالکل بھی پریشان نہ ہوں ۔اب حالات تیزی سے انشاءاللہ آپ کے حق میں بدل رہے ہیں اور آپ کی برسوں کی خواہش پوری ہوگی۔

 برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو آج صبح ہی صدقہ دینا ہوگا تاکہ حالات میں جو خرابی تھی وہ ٹل سکے۔ اس وقت جو بھی رکاوٹ ہے وہ مسلسل بہت تنگ کررہی ہے، یاحی یا قیوم ورد کریں۔

 برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دنوں سے مالی مشکلات کا شکار چلے آ رہے ہیں وہ انشاءاللہ اس میں اب کافی بہتری دیکھ سکیں گے اور جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ پوری ہوگی۔

 برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو آج تھوڑی سی مشکل ہو سکتی ہے کسی کام میں آپ کو بس دعا سے کام لینا ہوگا اور صدقہ بھی دے دیں تو بہتر رہے گا تاکہ جو مشکل وقت ہے وہ ٹل جائے۔

 برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
جن لوگوں نے اپنے گھر میں بے سکونی دیکھی ہے وہ اب انشاءاللہ بہتری دیکھ سکیں گے اور کچھ لوگوں کو تبدیلی کے حوالے سے بھی اچھی خبر ملنے کی امید موجود ہے۔

 برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
جو لوگ سفر کا ارادہ رکھتے ہیں وہ تیاری کرلیں، انشاءاللہ ان کو جلد اچھی خبر ملنے کی امید ہے جو لوگ کافی دنوں سے بندش وغیرہ میں تھے وہ اب اس سے آزاد ہیں۔

 برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج کا دن مشکل ضرور ہے مگر اللہ نے چاہا تو یہ وقت ٹل جائے گا اور جس بھی راستے پر چلنا کبھی نہ ممکن تھا۔ وہ راستہ جلد آپ کے لئے کھلنے جا رہا ہے فکرنہ کریں۔