دانیہ شاہ اپنے شوہر حکیم شہزاد سے نالاں، نومولود کے نام کا اعلان کردیا

دانیہ شاہ اپنے شوہر حکیم شہزاد سے نالاں، نومولود کے نام کا اعلان کردیا
دانیہ شاہ اپنے شوہر حکیم شہزاد سے نالاں، نومولود کے نام کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں (ویب ڈیسک) دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام بھی سامنے آگیا تاہم اس موقع پر دیگر بچوں کی شادیوں کے اعلان پر دانیہ شاہ اپنے شوہر سے ناراض دکھائی دیں۔ 

یادرہے کہ دانیہ شاہ نے جولائی 2024 میں حکیم شہزاد سے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہیں، وہ حکیم شہزاد کی تیسری اہلیہ ہیں۔ 

دانیہ شاہ نے حال ہی میں ایک ویلاگ شیئر کیا، جس میں نہ صرف اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا بلکہ ننھے مہمان کو ملنے والے تحائف کی ان باکسنگ بھی کی۔

تاہم، اس ویلاگ میں دانیہ شاہ ناراض بھی نظر آئیں کیونکہ ان کے شوہر شہزاد حکیم نے بیٹے کے نام کا اعلان کرنے کی بجائے گاڑی کے بارے میں بات کی، جو کہ بعد میں واپس لے لی گئی۔

ویلاگ میں دانیہ شاہ نے کہا، ”یہ تقریب میرے بیٹے کی خوشی میں تھی، لیکن شہزاد نے اپنے دیگر بچوں کی شادی کا اعلان کیا اور میرے بیٹے کا نام تک نہیں بتایا۔ اس لیے مجھے بہت افسوس ہے کہ اس موقع پر کچھ اور ہی اعلان کیا گیا۔“

انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ”ریان“ بتایا اور کہا کہ اس کو انہوں نے گولڈ کی چین بطور تحفہ دی ہے۔

دانیہ شاہ نے غصے میں کہا، ”بچوں کو صرف ویوز کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔“ ویلاگ میں دانیہ نے بیٹے کے لیے ملنے والے تمام تحائف بھی دکھائے، جن میں سے کچھ تحفے شہزاد حکیم کی پہلی بیوی کی جانب سے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -