ٹرمپ کے ٹیرف نے امریکی معیشت کی چولیں ہلا دیں، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ٹرمپ کے ٹیرف نے امریکی معیشت کی چولیں ہلا دیں، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالر ...
ٹرمپ کے ٹیرف نے امریکی معیشت کی چولیں ہلا دیں، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں Nasdaq 100 انڈیکس 1,000 پوائنٹس سے زیادہ نیچے گر چکا ہےاور مارکیٹ شدید مندی کے رجحان سے صرف دو فیصد دورہے۔معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی( Apple) کو بھی شدید دھچکا لگا ہے جس کی مارکیٹ ویلیو میں 255 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور  یہ کمپنی اب تاریخ کے سب سے بڑے ایک دن میں ہونے والے نقصان کے قریب پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں یورپی کرنسیوں کی قدر میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ 1.5 فیصد اوپر چلا گیا جو نومبر 2023 کے بعد اس کی سب سے بڑی یومیہ بہتری ہے جبکہ یورو نے 2.5 فیصد کی تاریخی چھلانگ لگائی ہے جو 2015 کے بعد سب سے بڑا یومیہ اضافہ ہے۔ماہرین کے مطابق یہ معاشی عدم استحکام سرمایہ کاروں کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہا ہے جس سے عالمی منڈیوں میں مزید ہلچل متوقع ہے۔