’’ فلم میں زیادتی کا سین شوٹ کیا گیا تو مجھے ۔۔‘‘ بالی ووڈ اداکارہ کا حیران کن انکشاف

’’ فلم میں زیادتی کا سین شوٹ کیا گیا تو مجھے ۔۔‘‘ بالی ووڈ اداکارہ کا حیران ...
’’ فلم میں زیادتی کا سین شوٹ کیا گیا تو مجھے ۔۔‘‘ بالی ووڈ اداکارہ کا حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی (آئی ا ین پی) نوے کی دہائی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ عائشہ جھلکا نے اپنے کیریئر کے ایک تکلیف دہ واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح فلم دلال میں ان کے علم کے بغیر ایک ریپ سین شوٹ کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ متھن چکرورتی کے ساتھ بننے والی اس فلم کے پروڈیوسر پرکاش مہرا اور ڈائریکٹر پرتھو گھوش تھے۔عائشہ جھلکا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ مجھے کسی نے نہیں بتایا تھا کہ فلم میں میری ڈپلیکیٹ کے ساتھ یہ سین شوٹ کیا گیا ہے۔ میں ٹرائل شو میں بھی نہیں گئی تھی۔ ایک صحافی نے مجھے فون کرکے پوچھا کہ کیا آپ کو اس سین کے بارے میں معلوم ہے؟ ہمیں حیرت ہے کہ آپ نے یہ کیسے منظور کیا؟ سب جانتے تھے کہ وہ میری ڈپلیکیٹ تھی۔جب اداکارہ نے فلم کے پروڈیوسر پرکاش مہرا سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے انکار کردیا۔ عائشہ نے بتایا، میں نے پرکاش جی کو فون کیا تو انہوں نے کہا کہ فلم میں ایسا کوئی سین نہیں ہے۔ لیکن جب میں نے پریس شو میں یہ سین خود دیکھا تو مجھے بہت غصہ آیا اور میں نے خود کو دھوکا کھایا ہوا محسوس کیا۔ اگلے ہی دن میں نے کیس دائر کر دیا۔ 

مزید :

تفریح -