پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے ایک بر پھر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں کوئی ماہر معاشیات موجود نہیں،وفاقی حکومت صوبوں کو بجٹ میں مقرر کردہ غیرمعمولی ٹیکس اہداف سے دھوکہ دیتی ہے، وفاقی حکومت کے بعد صوبوں نے بھی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ کیا۔ 5 فیصد مہنگائی کے بعد وفاقی حکومت تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے پر پچھتا رہی ہے۔
"جنگ " کے مطابق مشیرِ خزانہ مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس ہدف سے نیچے آئے تو صوبے بجٹ میں توازن پیدا کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔کے پی حکومت نے گزشتہ سال دلیرانہ فیصلہ کر کے وفاقی حکومت سے پہلے بجٹ دیا، خیبر پختون خوا حکومت کے ٹیکس وصولی اندازے اب تک بالکل درست ہیں۔ وفاق کا ٹیکس وصولی کا ہدف 12.9 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 11.3 ٹریلین کا اندازہ لگایا تھا۔