کیا یہ شاداب خان کی اہلیہ کی تصویر ہے ؟

Feb 27, 2023 | 08:25 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ آل راونڈر شاداب خان کی حال ہی میں ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی ہوئی ہے جس کے بعد شاداب خان پاکستان سپر لیگ کھیلنے میں مصروف ہو گئے ۔اب سوشل میڈ یا پر ایک لڑکی چند تصویریں سامنے آئی ہیں جن کے بارے میں سوشل میڈ یا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ شاداب خان کی اہلیہ کی تصویریں ہیں۔ ایک تصویر میں مذکورہ لڑکی حسن علی کی اہلیہ کے ساتھ بیٹھی گراونڈ میں میچ دیکھ رہی ہیں جبکہ اسی لڑکی کی ایک تصویر اور بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس کے بارے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ شاداب خان کی اہلیہ ہیں ۔ حسن علی شاداب خان کے بہت قریبی دوست ہیں اور شاداب خان کی شادی پر بھی حسن علی کی بیوی نے شرکت کی تھی ۔ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ یہ تصاویر شاداب خان کی بیوی کی ہی ہیں یا نہیں۔

مزیدخبریں