پشاورہائیکورٹ کا علی امین گنڈا پورکو19 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

Feb 27, 2024 | 06:37 PM

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشاور ہائیکورٹ نے نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی 19 مارچ تک ضمانت منظورکرلی۔
دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات کی تفصیل کے لئے کیس پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیاجائے۔
پشاور ہائیکورٹ نے 19 مارچ تک علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرکے مقدمات کی تفصیل طلب کرلی۔

مزیدخبریں