سیکیورٹی فورسز کو رواں سال بڑی کامیابی کب ملی؟ڈی جی آئی ایس پی آر کا پریس کانفرنس میں اہم انکشاف
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو رواں سال ایک اور بہت بڑی کامیابی اس وقت ملی جب دو خود کش بمباروں کو گرفتار کیا گیا، جن میں افغانستان سے تعلق رکھنے والا انصاف اللہ اور روح اللہ شامل تھے، ان کے قبضے سے 10 خود کش جیکٹس اور 250 کلو گرام سے زائد اسلحہ وبارود برآمد کیا گیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہناتھا کہ بلوچستان سے گرفتار ہونے والی خاتون خود کش بمبار عدیلہ ولد خدا بخش، ماہل ولد عبدالحمید نے انکشافات کئے کہ کس طرح دہشتگرد معصوم لوگوں کی ذہن سازی کر کے مسلح بغاوت کیلئے نوجوان بچوں اور بچیوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ14 مطلوب دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو قومی دھارے میں شامل کیا۔