وہ وقت جب کپل شرما نے' کے آر کے' کے گھر ہنگامہ مچایا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے متنازعہ فلمی نقاد اور سابق اداکار کمال آر خان (کے آر کے) ایک بار کامیڈین کپل شرما کے ہاتھوں پٹنے سے بال بال بچے تھے.
گلوکار میکا سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ کپل شرما ایک بار کے آر کے سے اتنے ناراض ہو گئے تھے کہ وہ انہیں مارنا چاہتے تھے۔ میکا نے حال ہی میں للن ٹاپ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کے آر کے دبئی میں ان کے پڑوسی تھے۔ کپل کے آر کے سے اتنے ناراض ہو گئے تھے کہ وہ ان کے گھر گئے اور وہاں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
میکا سنگھ نے کہا "اب کپل پا جی کی بات آتی ہے۔ یہ تقریباً 2012-2013 کا زمانہ ہے۔ وہ کے آر کے سے بہت ناراض تھے۔ جب انہیں احساس ہوا کہ کے آر کے میرے پڑوسی ہیں تو کپل انہیں صرف مارنا چاہتے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ میں انہیں اس رات ان کے گھر لے جاؤں اور انہیں مار وں۔ میں نے ان سے درخواست کی کہ ایسا نہ کریں۔ ویسے بھی ہم صبح 4-5 بجے کے قریب ان کے پاس گئے، وہ گھر پر نہیں تھے، ان کا عملہ باہر آیا، اور میں نے کپل کو بتایا کہ یہی ہے۔ تو انہوں نے ان کے گھر میں گلاس توڑ کر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔"