لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر عوام سے اظہار تشکرکیا ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے بھر میں راستے کھولنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اشیائے خوردونوش کی فراہمی برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی،وزیراعلیٰ مریم نواز نے انتظامیہ کو اشیائے ضروریہ کے نرخ کنٹرول کرنے کا حکم دیدیا، مریم نواز کاکہناہے کہ انتشار پسندوں کی وجہ سے رکاوٹوں پر عوام کی تکالیف کا احساس ہے،عوام کو پہنچنے والی تکالیف اور پریشانی پر بے حد افسوس ہے۔