وزیراعلیٰ پنجاب کا فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر عوام سے اظہار تشکر

وزیراعلیٰ پنجاب کا فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر عوام سے اظہار ...
وزیراعلیٰ پنجاب کا فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر عوام سے اظہار تشکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)''بہت شکریہ پنجاب۔۔۔۔۔ پنجاب زندہ باد ''،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیاہے-

وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے پرتشدد احتجاج کی وجہ سے پنجاب بھر میں راستے کھولنے کا حکم دیا ہے-وزیر اعلیٰ  نے اشیاء خور و نوش کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی اور انتظامیہ کو اشیاء ضروریہ کے نرخ پر کنٹرول کا حکم دیاہے-

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ عوام کو پہنچنے والی تکالیف اور پریشانی پر بے حد افسوس ہے۔ انتشار پسندوں کی وجہ سے ہونے والی رکاوٹوں پر عوام کی تکالیف کا احساس ہے۔