پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرۂ عرب میں مشترکہ مشقیں

پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرۂ عرب میں مشترکہ مشقیں
پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرۂ عرب میں مشترکہ مشقیں
سورس: فوٹو : آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا ۔مشق میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز "ذوالفقار" جبکہ کورین نیوی کے جنگی جہاز وینگ جییون (WANG GEON)  نے شرکت کی ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا جن کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا اور پیشہ وارانہ روابط کو فروغ دینا ہے۔دونوں جہاز کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF 150) اور (151 CTF) کے تحت آپریٹ کر رہے ہیں۔‏CTF-150 اور CTF-151 کا مقصد سمندر میں منشیات کی سمگلنگ اور بحری قزاقی جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں،پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔