سپریم کورٹ آئینی بنچ نے احتجاج  کے دوران ہلاکتوں پر ازخودنوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی

Nov 27, 2024 | 11:27 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے احتجاج  کے دوران ہلاکتوں پر ازخودنوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی ویڈیو لنک پر پیش ہوئے،وکیل خیبرپختونخوا حکومت نے کہاکہ گزشتہ روز دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں ،آئینی بنچ ازخودنوٹس لے سکتا ہے،آئینی بنچ ان واقعات پر ازخودنوٹس لے ۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ سپریم کورٹ میں پیش ہو کر سیاسی باتیں نہ کریں،جسٹس جمال مندوخیل  نے کہاکہ یہ معاملے ہمارے سامنے نہیں ہے اس پر بات نہیں کرنا چاہتے ،سربراہ آئینی بنچ جسٹس امین الدین نے کہاکہ جومعاملہ ہمارے سامنے ہے نہیں ، اسے نہیں دیکھ سکتے،آئینی بنچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ خیبرپختونخوا کی زبانی استدعا مسترد کردی۔

مزیدخبریں